چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان میں کشیدگی کی اصل کہانی سامنے آگئی
عمران خان چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے علاوہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے دیگر ق لیگی رہنمائوں کو ٹکٹس دینے پر آمادہ نظر نہیں آ رہے
لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کی خواہش پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی صدر بنایا جائے گا تاہم اس معاملہ پر سستی سے کام لیا جا رہا ہے اور ابھی تک چوہدری پرویز الٰہی کو صدر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے علاوہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے دیگر ق لیگی رہنمائوں کو ٹکٹس دینے پر آمادہ نظر نہیں آ رہے جس پر چوہدری پرویز الٰہی کو شدید تحفظات لاحق ہیں۔
نوازشریف کا حمزہ شہباز سے ہنگامی رابطہ، فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت