پاکستان

نوازشریف کا حمزہ شہباز سے ہنگامی رابطہ، فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت

حمزہ شہباز آئندہ چند روز میں وطن واپس آ جائیں گے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنی سیاسی سرگرمیاں کا آغاز کریں گے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ہنگامی رابطہ کرتے ہوئے انہیں ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ جلد از جلد اپنی وطن واپسی کو یقینی بنائیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز اپنی والدہ اور بیٹی کی علالت کی وجہ سے پچھلے کئی ماہ سے امریکا میں مقیم ہیں ، نواز شریف کی واضح ہدایات کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ حمزہ شہباز آئندہ چند روز میں وطن واپس آ جائیں گے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنی سیاسی سرگرمیاں کا آغاز کریں گے ۔ دوسری جانب مریم نواز بھی ملک بھر میں پارٹی ورکرز کنونشن میں شرکت کر رہی ہیں۔

افغانستان میں ڈالرز سمگل کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،ملزمان کی فہرست تیار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button