انٹرنیشنل

امرت پال کی فرار ہونے والی ویڈیو جھوٹ نکلی، بھارتی میڈیا اور حکومت کا پول کھل گیا

امرت پال سنگھ پولیس کی حراست میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی تیار ہے
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) خالصتاً تحریک کے نوجوان امرت پال سنگھ کے گاڑی سے نکل کر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے کی ویڈیو جھوٹی نکلی، بھارتی میڈیا اور حکومت کے جھوٹ سے پردہ اٹھ گیا ۔

کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق سکھوں کی تنظیم خالصتاًتحریک کے نوجوان سربراہ امرت پال سنگھ جس نے اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے دن رات ایک کر دیا جس کے بعد بھارتی حکومت نے سکھوں کی خالصتاً تحریک کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس سے بہت بڑا آپریشن کروایاجس میں امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ دوسری طرف افواہیں اور جعلی ویڈیو بنا کر پھیلائی گئی کہ امرت پال سنگھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ یہ بھی اطلاعات آ رہی ہیں کہ پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ کو گرفتار کر کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی فیک ویڈیو بنا کر یہ خبر پھیلائی گئی کہ امرت پال سنگھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ بھارتی پنجاب پولیس کی اس کارروائی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امرت پال سنگھ کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کروا دیا جائے گا اور اس کے بعد خبر پھیلائی جائے گی کہ امرت پال سنگھ بارڈر کراس ہوئے مارا گیا ہے۔

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ، سید مراد علی شاہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button