پاکستان

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ، سید مراد علی شاہ

بے گناہ لوگوں کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں لیکن قوم انہیں شکست دینے کے لیے پْرعزم ہے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (جنرل رپورٹر، آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر ہمارے سکیورٹی دفاتر، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مساجد پر حملے کرنا شروع کر دیے ہیں اور بے گناہ لوگوں کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں لیکن قوم انہیں شکست دینے کے لیے پْرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان دشمن ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر کو ہوا دے رہے ہیں ، جمعہ کی نماز کے دوران پشاور کی ایک مسجد پر خودکش حملہ کرکے نمازیوں کو شہید کیا گیا، کے پی او پر حملہ کیا، انگور ادہ میں پاک فوج کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تین سکیورٹی اہلکار وںکو شہید کیا گیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی اس لہر اور دہشت گردوں کو ایک بار پھر شکستِ پاش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اہل سنت والجماعت کے مولانا سلیم کھتری، مولانا عبدالقیوم، ماہر تعلیم خالد رضا کا قتل اور اس طرح کے دیگر واقعات بھی دہشت گردی کا حصہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی حکومت کی ہدایات کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

جاپان میں نوکریاں ہی نوکریاں، عدنان پراچہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button