وزیراعلیٰ کا اچانک دورہ جناح اسپتال ، ڈاکٹروں اور عملے کی بھاگ ڈر
وزیراعلیٰ محسن نقوی کاجناح ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت، طبی سہولتوں کا جائزہ لیا
لاہور (ہیلتھ رپورٹر، آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایمرجنسی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے مریضوں اور تیمارداروں سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے پوچھا اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے امور سے متعلق کمیٹی روم میں جاری اجلاس میں بھی شرکت کی۔جناح ہسپتال میں مریضوں کے ڈائیلسز پروگرام کے بارے میں بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ نجی شعبے کے تعاون سے ہسپتالوں میں علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنایاجائے گا۔گوہر اعجاز نے جناح ہسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مثال قائم کی ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس ہسپتال اور فیکلٹی ممبرز سے بھی ملاقات کی۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،معروف سماجی وکاروباری شخصیت گوہر اعجاز، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
پنجاب انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی، شیخ رشید کا اعلان جنگ