پاکستان

پنجاب انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی، شیخ رشید کا اعلان جنگ

شیڈول میں تبدیلی کا اقدام چیلنج کرنے کا فیصلہ ' آرٹیکل 184/3کی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی جائے گی

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن) پنجاب انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی، شیخ رشید کا اعلان جنگ کر دیا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن شیڈول واپس لینے کا الیکشن کمیشن فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست تیار کرلی۔آرٹیکل 184/3کی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی جائے گی۔درخواست میں وفاق ،پنجاب ،الیکشن کمیشن ،وزارت داخلہ ،محکمہ خزانہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ الیکشن شیڈول بحال کرنے کا حکم دیا جائے،الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو خیبر پختوانخواہ میں 90دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے،موجودہ نگران سیٹ اپ کو ہٹا کر پنجاب میں غیر جانبدار سیٹ اپ تعینات کیا جائے۔

لاہور میں موسلا دھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آ ب ‘ بجلی نظام متاثر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button