انٹرنیشنل

امرت پال کی گرفتاری، مودی کے گلے کی ہڈی، سکھ آپے سے باہر

امرت پال کی گرفتاری کے بعد سکھ کمیونٹی نے مودی اور بھگونت مان سمیت پنجاب پولیس کی گردواروں پر پابندی عائد کر دی ہے

بھارت(کھوج نیوز رپورٹ) امرت پال کی گرفتاری مودی سرکار اور پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت پولیس کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے کیونکہ سکھ کمیونٹی آپے سے باہر ہو گئی ہے اور تمام گردواروں میں پولیس سمیت سب پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق خالصتاً تحریک کے نوجوان سربراہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سمیت پنجاب پولیس کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے ۔ امرت پال کی گرفتاری کے بعد سکھ کمیونٹی آپے سے باہر ہو گئی ہے اور پنجاب بھر کے تمام گردواروں میں ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر مودی سمیت بھگونت مان اور پنجاب پولیس نے گردواروں کا رخ کیا تو اسکے ذمہ دار وہ خود ہوں گے ۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ خالصتاً تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے سکھ کمیونٹی پنجاب کے تمام گردواروں کی حفاظت کرنے کے لئے ان کے باہر تلواریں اور اسلحہ سے لیس ہو کر کھڑے ہو گئے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر گردواروں کی طرف مودی سرکار یا بھگونت مان سمیت پولیس کا کوئی اہلکار بھی آیا اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

اگم کمارنگم کے گھر چوری کرنیوالے چور کا سونو نگم سے کیا تعلق تھا؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button