پاکستان

آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس، سماعت یکم اپریل تک ملتوی

شہباز شریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، فواد حسن فواد، احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے آشیانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ ہفتہ کو سماعت پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انوار حسین عدالت پیش ہوئے۔ یاد رہے عدالت نے شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونے سے مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے اور انہیں اپنی جگہ حاضری لگانے کے لئے پلیڈر مقرر کرنے کی اجازت دی ہے۔ احتساب عدالت اس کیس میں سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد کو پہلے ہی حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر اور اسی ریفرنس کے شریک ملزم احد چیمہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں نیب کے چار گواہوں کے بیانات پر وکلاء نے جرح مکمل کر لی۔ اس سے پہلے گزشتہ سماعت پر گواہوں نے اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس پر اب جرح مکمل کر لی گئی۔

گواہوں نے بیان میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ نیب نے شہباز شریف، احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ ریفرنس تین والیومز اور ایک ہزار صفحات ہر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف اور دیگر ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا، تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔

امرت پال کی گرفتاری، مودی کے گلے کی ہڈی، سکھ آپے سے باہر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button