انٹرنیشنل

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کا دھاوا،مذہبی رسومات ادا کیں

اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی' اسرائیلی وزیر نے عوامی مقامات سے فلسطینی جھنڈے اتارنے کا حکم بھی دیا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لا ئن ) مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کی بہت بڑی تعداد نے اپنے مذہبی تہوار پوریم کے موقع پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات ادا کیں جب کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 6 فلسطینیوں کو شہید اور 11کو شدید زخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیر کا عوامی مقامات سے فلسطینی جھنڈے اتارنے کا حکم ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسند یہودی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی آباد کاروں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ عید پوریم کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر وہاں مذہبی رسومات ادا کریں۔انتہا پسند یہودی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر فلسطین کی وزارت خارجہ نے گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہودی آباد کاروں کی جانب سے کی جانے والی دراندازی پر فلسطینی وزارت خارجہ نے براہ راست اسرائیلی حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔اسرائیلی وزیرمسجد اقصیٰ میں داخل، مسلم برادری کا احتجاج میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز بھی یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے پر واقع نابلس شہر کے جنوب کے قصبے حوارہ کے رہائشیوں اور دکانوں پر حملہ کیا تھا جب کہ اسی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں اور گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button