انٹرنیشنل

شام میں امریکہ کا حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک،4 امریکی فوجی زخمی

کارروائیوں میں سب سے نمایاں اکتوبر 2019 میں دولت اسلامیہ شام و عراق کے رہنما ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے والے کارروائی تھی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ نے شام کے علاقے میں ہیلی کاپٹر حملے میں داعش کے سینئر رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سینٹ کام نے کہا کہ یہ آپریشن داعش رہنما حمزہ الحمصی کو مارنے کے حوالے سے کامیاب رہا ۔ شام میں کارروائی کے دوران 4امریکی فوجی زخمی بھی ہوگئے ۔

امریکی افواج جو شدت پسند تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کر رہی ہیں شمالی اور شمال مشرقی شام میں کرد جنگجووں کے زیر کنٹرول علاقوں میں تعینات ہیں۔امریکی افواج نے کئی کارروائیوں میں رہنمائوں کو ختم کرنے یا گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کارروائیوں میں سب سے نمایاں اکتوبر 2019 میں دولت اسلامیہ شام و عراق کے رہنما ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے والے کارروائی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ فروری میں شمال مغربی شام کی ادلب گورنری میں کی گئی کارروائی نمایاں تھی جس میں ابو ابراہیم القرشی کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اس تنظیم نے گزشتہ دنوں زلزلے کی وجہ سے ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھایا ہے کیونکہ اس نے 12 فروری کو وسطی شام میں ایک حملہ کیا ہے جس میں حکومتی فورسز کے ایک رکن کے علاوہ دس شہری مارے گئے تھے۔

آبزرویٹری نے اس وقت کہا تھا کہ تنظیم نے تقریبا 75 افراد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ حمص کے مشرقی دیہی علاقوں میں تدمیر کے علاقے میں ٹرفلز جمع کرنے کا کام کر رہے تھے۔ 2019 میں داعش کے خاتمے اور اس کے کنٹرول کے تمام علاقوں سے محروم ہونے کے اعلان کے بعد سے شدت پسند تنظیم شام کے صحرا کی طرف پسپائی اختیار کر گئی ہے۔ یہ علاقے حمص(وسطی)اور دیر الزور (مشرق)کے گورنریٹس کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ عراق کے ساتھ سرحد کے ساتھ ہے جہاں داعش کے جنگجو پہاڑی علاقوں میں داخل ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق تنظیم وسطی شام کے دور دراز دیہی علاقوں کے رہائشیوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے جو ٹرفل جمع کرنے کے لیے نکلتے ہیں۔ داعش کے عسکریت پسند ان افراد پر حملہ کرتے ہیں۔

دہشتگردوں کیخلاف جنگ، نیڈ پرائس نے پاکستانیوں کے حق میں بڑا بیان داغ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button