انٹرنیشنل
دہشتگردوں کیخلاف جنگ، نیڈ پرائس نے پاکستانیوں کے حق میں بڑا بیان داغ دیا
تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں ہے، اسے رکنا چاہیے ، کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاہے کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں ہے، اسے رکنا چاہیے ، کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاکہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں، اسے رکنا چاہیے،دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔کراچی پولیس آفس حملے کے بعداسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں، متاثرہ علاقے میں جانے سے گریز کریں، دوستوں اور اہل خانہ کو اپنی حفاظت کے بارے میں مطلع کریں۔
سابق وزیراعظم کی واپسی، عمران خان کی قسمت، نوازشریف کا بڑا چیلنج