انٹرنیشنل

بھارت میں فسادات سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات، سینکڑوں افراد گرفتار

حکام نے اتوار کے روز مشرقی بھارت کے کچھ حصوں میں اینٹی رائٹس پولیس تعینات کر دی اور موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) بھارت میں گزشتہ دو روز سے جاری فرقہ وارانہ فسادات کے بعد ب ریاست بہار میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جب کہ اتوار کے روز ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ہندو دیوتا رام کے جنم دن کے سلسلے میں جاری ہندو تہوار رام نومی کے دوران جمعرات اور جمعہ کو مغربی بنگال، مہاراشٹر اور گجرات میں فرقہ وارانہ تصادم کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فسادات کے دوران گاڑیوں، مکانات کے ساتھ ساتھ دکانوں کو بھی آگ لگا دی گئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حکام نے اتوار کے روز مشرقی بھارت کے کچھ حصوں میں اینٹی رائٹس پولیس تعینات کر دی اور موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی۔ ہندو تہوار کے بعد حالیہ دنوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران کم از کم 13 قصبوں اور شہروں میں درجنوں افراد زخمی اور سیکڑوں گرفتار ہوئے، جن علاقوں میں فسادات ہوئے ان میں بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹر، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے علاقے شامل ہیں جہاں مشتعل ہجوم نے توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں اور دکانوں کو نذر آتش کیا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں کن معاملات پر بحث ہوگئی ؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button