انٹرنیشنل

سعودی عرب کا بشار الاسد کو عرب لیگ اجلاس میں مدعو کرنے کا فیصلہ

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آئندہ ہفتوں میں شام جائیں گے، دورہ شام میں صدربشارالاسد کو عرب لیگ اجلاس کا دعوت نامہ دیں گے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) سعودی عرب نے آئندہ ماہ ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں بشارالاسد کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیارپورٹس کے مطابق 19 مئی کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شام کے صدر بشار الاسد کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آئندہ ہفتوں میں شام جائیں گے، دورہ شام میں صدربشارالاسد کو عرب لیگ اجلاس کا دعوت نامہ دیں گے۔ سعودی عرب نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کیلئے مذاکرات کی تصدیق کر دی۔میڈیا کہنا ہے کہ بشارالاسد کو عرب لیگ سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے حوالے سے سعودی اور شامی حکام کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

بھارت میں فسادات سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات، سینکڑوں افراد گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button