آٹے کی مفت تقسیم، لوگوں کی تذلیل، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی بول پڑیں
اگر ہمارے بل گھروں میں آسکتے ہیں تو آٹے کی بوری بھی گھروں میں جاسکتی ہے'آٹے کے حصول کیلئے لوگ خوار ہو رہے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (لیڈی رپورٹر، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر ہمارے بل گھروں میں آسکتے ہیں تو آٹے کی بوری بھی گھروں میں جاسکتی ہے،پاکستان کے حالات واقعی خراب ہیں، آٹے کے حصول کیلئے لوگ خوار ہو رہے ہیں، لوگوں کی تذلیل کیے بغیر ان کی مدد کی جائے۔آج کل جو بحث چل رہی ہے وہ یہ کہ کیا آئین رہے گا یا نہیں؟، رات کو عدالت کھلی اور ہماری حکومت ہٹا دی گئی، آج وہی بنچ ہے وہی لوگ ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف گزشتہ 3 سال سے انگلینڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں، نوازشریف کہتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول نہیں کروں گا، آپ سے اچھے کی توقع ہی نہیں ہے ،آپ اپنی کرپشن کی منی ٹریل دے دیں بات ختم ہو جائے گی۔یہ چاہتے ہیں ان کی مرضی کے مطابق نظام چلے ۔ ہم کہہ رہے ہیں دو اسمبلیوں کے الیکشن کروائیں، آپ جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالیں لوگ آجائیں گے، لوگ ووٹ ڈالیں گے اور آپ گھر جائیں گے، نگران حکومت نے بے گناہوں پر ظلم کیا۔
انہوںنے کہا کہ لوگ آج آٹے کی لائنوں میں آٹے کی بوری کی خاطر جان دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں عدالتوں پر حملے کرنے والے سے کیسے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں گے،پچھلے سال سو موٹو ہوا ہمارا حکومت ہٹ گئی اس وقت تو لڈیاں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نگران حکومت میں جن بے گناہوں کو جیلوں میں رکھا گیا ان کی پیروی لیگل ٹیم کر رہی ہے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ پولیس نے بہیمانہ طریقے سے دہشت اور بربریت کا بازار گرم کیا، ہمیں سہولتیں فراہم کرنے والے کیٹرنگ والوں کو بھی پولیس اٹھا کر لے گئی، جلسے والی دن ہمارے 2800 لوگ رات کو اٹھائے گئے۔پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، نگران حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے، آپ کا مینڈیٹ 90 روز میں انتخابات کروانا ہے،تحریک انصاف وکلا ہ کے ہمراہ آئین بحالی کی تحریک شروع کر رہی ہے۔
سعودی عرب کا بشار الاسد کو عرب لیگ اجلاس میں مدعو کرنے کا فیصلہ