انٹرنیشنل

مودی سرکار کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، کائو ہگ ڈے کی اپیل واپس لے لی

بھارت نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ''کاؤ ہگ ڈے'' کی اپیل واپس لے لی، اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے اپیل کی تھی

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل سوشل میڈیا شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد واپس لے لی گئی ہے۔حکومتی ادارے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کے مطابق متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد ”کاؤ ہگ ڈے” منانے کی اپیل واپس لی ہے۔

یاد رہے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ”کاؤ ہگ ڈے” یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پرمنائیں۔”کاؤ ہگ ڈے” منانے سے متعلق اینیمل ویلفیئر بورڈ نے کہا تھا کہ مغربی تہذیب کی میں رنگ جانے کے بعد ہم اپنی ہندو مذہب کی ثقافت کو بھی بیٹھے ہیں۔بھارتی اداکارہ عرفی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ گائے کی بھی رضامندی ہونا ضروری ہے باس ، ساتھ ہی انہوں نے ”کاؤ ہگ” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ترکیہ میں قدرت کا کرشمہ، ملبے میں 5 دن تک پھنسا دو ماہ کا بچہ زندہ بچ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button