انٹرنیشنل

وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ

غذر میں 2 روز سے جاری شدید برفباری کے باعث دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ منقطع' سیاح بڑی تعداد میں سیرو تفریح کیلئے پہنچ گئے

کاغان (کھوج نیوز، این این آئی)وادی کاغان میں تین روز تک جاری رہنے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا تاہم سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگران میں دو فٹ کاغان میں تین فٹ ناران میں سات فٹ برف پڑ چکی ہے،بارش کے بعد ناران کا درجہ حرارت منفی 6 سے منفی 11، کاغان میں منفی 3 جبکہ شوگران میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا ہے۔سیاحوں کی ایک بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لے شوگران میں موجود دکھائی دی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید سیف اللہ کے مطابق شاہراہ کاغان لینڈ سلائیڈنگ سے پارس کے مقام پر بند ہوگی تھی جسے اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا اس وقت شاہراہ کاغان مکمل طور پرکاغان تک بحال ہے۔دوسری جانب غذر میں شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ کٹ گیا لوگوں کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب محکمہ تعمیرات عامہ غذر کی جانب سے روڈ کھولنے کے لیے مشینری لگا دی گئی ہے۔عذر کے بالائی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ زمینی رابطہ بحال نہ ہوا تو غذائی قلت کا خدشہ ہے۔

مودی سرکار کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، کائو ہگ ڈے کی اپیل واپس لے لی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button