انٹرنیشنل
اقلیتوں کیساتھ ساتھ مودی کی بہیمانہ مسلم دشمنی نے بھارت کو جہنم بنا دیا
ہندوتوا انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے دروازے توڑ دیئے، مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مودی خاموش

جھار کھنڈ(آن لائن )بھارت ، جہاں اقلیتوں کا رہنا ہمیشہ سے محال رہا ہے اب مودی کی بہیمانہ مسلم دشمنی نے بھارت کو جہنم بنا دیا ۔ہندتوا انتہا پسندوں کا جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاوا۔ہندوـ مسلم اور ہندو ـ سکھ فسادات پہلے ہی پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔
ہندوتوا انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے دروازے کو توڑتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔کیا مسلم دشمنی نے مودی کو اتنا اندھا کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات اور انکے بنیادی حقوق کو بھی فراموش کر گیا ہے؟کیا اقوام متحدہ مودی کی بر حسی کا نوٹس لے گی؟؟؟کیا مودی کے مسلمانوں اور سکھوں پر ظلم و زیادتی سے بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہو رہا ہے۔
گراں فروشوں کیخلاف مہم جاری، 6 لاکھ سے زائد جرمانہ