انٹرنیشنل

سعودی عرب اور ایران،چین کی قیادت میں یوٹرن لنے پرکیوں مجبور ہوئے؟

صدام حسین سے ناراضی اپنی جگہ پر تھی لیکن سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نوے کی جنگ کے برعکس اب کی بار امریکہ کو مشورہ دے رہے تھے

بیجنگ(ویب نیوز) سعودی عرب اور ایران ، چین کی قیادت میں اس حسین اور قابلِ تحسین یوٹرن پر کیوں مجبور ہوئے؟ اس کے جواب میں عرض ہے کہ اگرچہ عرب اور ایران تنازعے کی نسلی، تاریخی اور فقہی جہتیں بھی تھیں لیکن اصل عامل امریکہ تھا۔ امام خمینی کے انقلاب کے بعد ایران مشرق وسطی میں اپنا اثرورسوخ بڑھارہا تھا اور عرب ممالک اسے اپنے لئے خطرہ سمجھ رہے تھے۔ ایرانی خطرے کے مقابلے کے لئے عرب ممالک کا امریکہ پر انحصار تھا۔ لیکن سعودی عرب پہلی مرتبہ 2003 میں عراق پر امریکی حملے سے ناراض ہوا ۔

صدام حسین سے ناراضی اپنی جگہ پر تھی لیکن سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نوے کی جنگ کے برعکس اب کی بار امریکہ کو مشورہ دے رہے تھے کہ وہ عراق پر حملہ نہ کرے کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ اس کا انہیں نقصان اور ایران کو فائدہ ہوگا۔ دوسری بڑی مایوسی سعودی عرب کو یمن کے سلسلے میں ہوئی کیونکہ اسے امریکہ سے جتنی مدد اور سرپرستی کی توقع تھی وہ اس نے نہیں کی ۔ اس دوران چین ایک متبادل اقتصادی اور عسکری طاقت کے طور پر سامنے آچکا تھا اور جب اس نے مشرق وسطی میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش کی تو سعودی عرب اور یواے ای وغیرہ نے اس کا خیرمقدم کیا۔

شمعون عباسی اور شیری شاہ کی چوتھی شادی کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button