انٹرنیشنل
ترکیہ اور شام میں زلزلہ، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ، اموات کتنی ہو گئیں؟
بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت، صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہونے سے وبائی امراض پھیلنے لگے،غیرملکی میڈیا
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر قہرمان ماراش میں زلزلے کے 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
ترکیہ کے بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت، صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہونے سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔زلزلے سے متاثرہ کئی شہریوں کو جلدی بیماریاں اور ڈائریا کی شکایات ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84