انٹرنیشنل

تامل باغ رہنماء پربھاکرن زندہ ہیں یا نہیں؟ بھارتی سیاستدان کا چونکا دینے والا دعویٰ

وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کا ملزم اور ایل ٹی ٹی ای چیف پربھاکرن زندہ ہیں اور وہ جلد منظر عام پر آئیں گے،صدرورلڈ تامل کنفیڈریشن

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے سیاستدان پازا نیدومرن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کا ملزم باغی تنظیم ایل ٹی ٹی ای کا سربراہ زندہ ہے۔14 سال قبل سری لنکا کی حکومت نے تامل باغیوں کے سربراہ ولوپلائی پربھاکرن کو مارنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پربھاکرن نے لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای)نامی تنظیم بنائی تھی اور سری لنکا میں علیحدہ ریاست حاصل کرنے کیلیے گوریلا مہم کی سربراہی کی تھی۔انہیں 18 مئی 2009 کو ملی وائیکال نامی علاقے میں سری لنکن فوجی آپریشن کے بعد مردہ قرار دیا گیا تھا، اس وقت سری لنکا کے صدر مہندا راجاپکسے تھے۔ورلڈ تامل کنفیڈریشن کے صدر نیدومرن نے ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل ٹی ٹی ای چیف پربھاکرن زندہ ہیں اور وہ جلد منظر عام پر آئیں گے۔انہوں نے کہا ہم دنیا سے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ پربھاکرن تامل ایلام کیلیے اپنے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ راجاپکسے کی حکومت کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد اب ماحول سازگار ہے۔ یہ پربھاکرن کے منظر عام پر آنے کا صحیح وقت ہے۔سری لنکن حکومت کی طرف سے باغی رہنما کی ہلاکت کے اعلان کے بعد ان کی لاش کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی تھیں۔اس وقت کئی شخصیات نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز ایڈٹ کی گئی ہیں۔کئی افراد نے دعوی کیا تھا کہ باغی رہنما ہتھیار ڈالنے آئے تھے لیکن انہیں قتل کردیا گیا تھا۔پربھاکرن کی موت کے اعلان کے وقت ان کی عمر 54 برس تھی۔

ترکیہ اور شام میں زلزلہ، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ، اموات کتنی ہو گئیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button