امریکی فضائی حدود میں کیا گرا؟شناخت نا ہونے پر وائٹ ہائوس آگ بگولہ
فضائی حدود کی باریک بینی سے جانچ پڑتال سے ان اشیا میں اضافے کی جزوی طور پر وضاحت ہوسکتی ہے: وائٹ ہائوس کا بیان
واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ شمالی امریکا کی فضائی حدود میں حال ہی میں گرنے والی چیزوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کربی نے ایک بیان میں کہاکہ فضائی حدود کی باریک بینی سے جانچ پڑتال سے ان اشیا میں اضافے کی جزوی طور پر وضاحت ہوسکتی ہے لیکن یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان سے زمین پرموجود لوگوں کو خطرہ لاحق تھا اور نہ ہی ان میں حرکات و سکنات یا پروپلشن کی صلاحیت کے کوئی آثار دکھائی دئیے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز جھیل ہرون کے اوپرایک مشتبہ چیز کومارگرایا تھا۔یہ اس نوعیت کا تازہ ترین واقعہ ہے۔اس سے پہلے چین کے نگرانی کے ایک مشتبہ غبارے نے شمالی امریکا کی سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیاتھا۔کربی نے مزید کہا کہ امریکا چین کے اوپرغبارے نہیں اڑا رہا ہے اورانھیں کسی دوسرے امریکی طیارے کے چین کی فضائی حدود میں پرواز کرنے کا بھی علم نہیں ہے۔
پنجاب میں الیکشن، گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ