پاکستان

پنجاب میں الیکشن، گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

انتخابات کے انعقاد کا مختلف پہلوئوں سے جائزہ ،اجلاس میں شریک افراد نے اپنی اپنی آئینی ،قانونی تجاویز دیں'ذرائع

لاہور (سٹاف رپورٹر، این این آئی) پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے گورنر بلیغ الرحمن کی زیرِ صدارت اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کے لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام سمیت آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کا مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک افراد نے اپنی اپنی آئینی اور قانونی تجاویز دیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے فیصلے کی تشریح کے لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان، ڈی جی لا الیکشن کمیشن، ایڈیشنل ڈی جی لا، اسپیشل سیکریٹری اور ڈائریکٹر کوآرڈی نیٹر الیکشن کمیشن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

لاہور ماسٹر پلان کیخلاف درخواستوں پر سماعت، ہائیکورٹ کے دبنگ ریمارکس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button