انٹرنیشنل

پاکستانی پارلیمنٹ اورعمران خان کی نااہلی،زلمےخلیل زاد نےخدشہ ظاہرکردیا

سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اس بات کے اشارے ہیں کہ حکمران اتحاد کے زیر کنٹرول پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرسکتی ہے

واشنگٹن (ویب ڈیسک )افغانستان اور عراق میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اس بات کے اشارے ہیں کہ حکمران اتحاد کے زیر کنٹرول پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرسکتی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی کو کالعدم بھی قرار دلوایا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے تو پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی امداد پر شکوک وشبھات پیدا ہوجائیں گے اور اس کیلئے عالمی تعاون بھی کم ہوجائے گا۔

سیاسی تقسیم اور تشدد بڑھنے کا امکان ہوگا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوگا۔افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ہوگی۔ایوان میں ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی۔اجلاس میں خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث ہوگی۔

عام انتخابات ؛پاک فوج کےبعد پنجاب کےصوبائی اداروں نےبھی ہاتھ کھڑے کردئیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button