پاکستان

شہبازشریف کو وزیراعظم کس نے بنوایا،نوازشریف لندن میں کیوں ہیں؟نئی بحث کا آغاز

اداروں کی طرف سے عمران خان کو غیرمعمولی سہولت نہیں مل رہی ہے، عمران خان قانون کے سامنے پیش ہورہے اور عدالتوں میں جارہے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) تجزیہ کاروں نے کہا کہ ،شہباز شریف وزیراعظم اور نواز شریف لندن میں عدالتوں کی بدولت ہی ہیں،ن لیگ عمران خان کو ریلیف دینے کا الزام لگا کر نظام انصاف پر عدم اعتماد ظاہر کررہی ہے، عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کے کیسوں میں وزن ہے، ارشاد بھٹی نے کہا کہ اداروں کی طرف سے عمران خان کو غیرمعمولی سہولت نہیں مل رہی ہے، عمران خان قانون کے سامنے پیش ہورہے اور عدالتوں میں جارہے ہیں،

عمران خان پر 80کے قریب جعلی، من گھڑت اور مفروضوں پر مبنی مقدمات کیوں بنائے گئے ہیں، عمران خان گھر میں بیٹھا ہوتا ہے باہر اس پر مقدمہ بن جاتا ہے، حمزہ شہباز کو گھر کی بیسمنٹ میں چھٹی والے دن فری ہوم ڈیلیور انصاف ملا ،شہباز شریف وزیراعظم اور نواز شریف لندن میں عدالتوں کی بدولت ہی ہیں، ن لیگ عدلیہ کو تقسیم کرنے کیلئے دباو بڑھارہی ہے، ن لیگ اور پی ڈی ایم کا کوئی ایک لیڈر بتادیں جسے عدلیہ سے ریلیف نہ ملا ہو۔

پاکستانی پارلیمنٹ اورعمران خان کی نااہلی،زلمےخلیل زاد نےخدشہ ظاہرکردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button