انٹرنیشنل

پاکستان پردباو؛آئی ایم ایف نےنئےمطالبات سامنےرکھ دئیے،ڈومورکا شور

عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان پر دباوبڑھاتے ہوئے مزید اقدامات (ٹاسک )کا مطالبہ کردیا

نیویارک(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان پر دباوبڑھاتے ہوئے مزید اقدامات (ٹاسک )کا مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ جب کچھ مزید بقیہ پوائنٹس مکمل ہو جائیں گے تو اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا پاکستان کو مالی اعانت کا وعدہ کرنے والے ممالک سے یقین دہانیاں حاصل کرنا ہوں گی پاکستان نے پالیسی وعدوں کو پورا کرنے کی جانب خاصی پیش رفت کی ہے پاکستان نے کم آمدنی والے افراد کو پٹرول پر سبسڈی دینے کے لیے امیر گاڑی والوں کے لیے ایندھن کی قیمتیں بڑھا کر فنڈز اکٹھا کرنے پر اس سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ریزیڈنٹ نمائندہ ایسٹر پیریز روئز نے کہا کہ فنڈ کا عملہ اسکیم کے آپریشن، لاگت، ہدف بندی، دھوکا دہی اور استحصال سے متعلق تحفظات اور آفسیٹ کے اقدامات کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کر رہا ہے اور حکام کے ساتھ ان عناصر پر احتیاط سے بات چیت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پالیسی وعدوں کو پورا کرنے کی جانب خاصی پیش رفت کی ہے۔خیال رہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے درکار اربوں ڈالر کے فنڈ کے حصول کے لیے مذکورہ پالیسی وعدوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

شہبازشریف کو وزیراعظم کس نے بنوایا،نوازشریف لندن میں کیوں ہیں؟نئی بحث کا آغاز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button