نگرنگرسے
شہر قائد کے مختلف شہروں میں مزید 7نشئی ہلاک، تعداد کتنی ہوگئی؟
نشے کے عادی افراد کی لاشیں لکی اسٹار، جامعہ کلاتھ اور پراناگولیمار ' نیوکراچی، فقیرہ گوٹھ، گلستان جوہر اور لانڈھی سے بھی نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملیں: ریسکیو حکام

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں دن بدن بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہر قائد کے مختلف شہروں سے مزید 7نشیئوں کی نعشیں ملی ہیں جس کے بعد ان کی تعداد کتنی ہو گئی؟ تشویشناک خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی7 افراد کی لاشیں ملی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق نشے کے عادی افراد کی لاشیں لکی اسٹار، جامعہ کلاتھ اور پراناگولیمار سے ملیں۔ ریسکیو حکام نے بتاکاکہ نیوکراچی، فقیرہ گوٹھ، گلستان جوہر اور لانڈھی سے بھی نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزبھی شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 10 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔