پاکستان

جنرل ایوی ایشن کے 157 طیارے گرائونڈ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ بڑی خبر آگئی

اسلا م آبا د (کھوج نیوز’ آن لا ئن ) ایدھی ایئر ایمبولنس کے طیارے کو ہینگر سے نکالا گیا اور فلائٹ کیلئے تیار کیا گیا لیکن ایندھن کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پرواز ملتوی کردی گئی۔ ایندھن کی قلت سے ایدھی ایئر ایمبولینس سمیت ملک بھر میں 157 طیارے گراؤنڈ ہوگئے ہیں اور 12 فلائنگ اسکولوں کی سرگرمیاں بند پڑی ہیں۔چھوٹے طیاروں میں اے وی گیسولین بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے، ملک بھر میں جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کو 3 ماہ سے ایندھن کی کمی کا سامنا ہے۔

فلائنگ اسکولز اور ایوی ایشن انجینئرنگ سمیت جنرل ایوی ایشن کی دیگر سرگرمیاں بند ہونے سے روزگار کے ذرائع بھی ختم ہو رہے ہیں۔سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایندھن کی قلت سے جنرل ایوی ایشن کو مشکلات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے ایندھن پورٹ پر پھنسا ہے، درآمد فیول کے لئے 23 ہزار ڈالر مالیت کی ایل سیز بھی نہیں کھولی جا رہیں،عمران اسلم خان نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایل سیز کھولنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ فلائنگ شروع ہو سکے، ایوی ایشن کمپنیاں کاروبار بند کرکے اپنے جہاز بیرون ملک ایکسپورٹ کر رہی ہیں۔

میڈ یارپورٹس کے مطابق چھوٹے طیاروں کا 72 ہزار لیٹر ایندھن دسمبر سے کراچی کی بندرگاہ پر پڑا ہے لیکن ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے نا صرف ایدھی ایئر ایمبولنس سمیت 157 طیارے گراؤنڈ ہیں بلکہ مسلسل تاخیر سے ڈیمریج اور دیگر واجبات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طیاروں کا ایندھن 320 روپے فی لیٹر سے بڑھ 850 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا، جس کے باعث پہلے ہی مشکلات سے دو چار جنرل ایوی ایشن ایک نئے بحران میں گھر گئی ہے۔

پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عبرتناک شکست دیدی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button