نگرنگرسے

بچوں کی موجیں، سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان

اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن چھٹی کا فیصلہ کیا، اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے

لاہور(کھوج نیوز) بچوں کی موجیں لگ گئیں، پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان ہوگیا جس کے بعد ہفتہ اور اتوار دو دن چھٹی ہوگی ، اساتذہ کا پروموشن بھی بہت جلد ہوگا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہناتھا پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہواکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن چھٹی کا فیصلہ کیا، اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔ ان کا کہناتھاکہ ہفتے کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ اور دیگر امور کیلئے استعمال ہوا کرے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہاکہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جا رہے ہیں اور بہت جلد 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ایز کا ریگولرلائزیش پلان آ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button