نگرنگرسے
مکھیال چکری میں انتہائی افسوسناک واقعہ’ حاملہ گدھی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا
کا شتکار کی گدھی 3 ماہ کی حاملہ تھی جب کہ مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) مکھیال چکری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حاملہ گدھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا’ کاشتکار کی گدھی 3ماہ کی حاملہ تھی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مکھیال چکری میں درخت کاٹنے پر شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد با اثر افراد نے کاشتکار کی گدھی کو مار دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کاشتکار کی گدھی 3 ماہ کی حاملہ تھی جب کہ مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے عمر کوٹ میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا تھا جہاں سڑک پر ایک اونٹنی چاروں ٹانگیں کٹنے کے بعد مردہ حالت میں پڑی تھی۔ اس سے قبل سندھ میں ایک بااثر شخص نے کھیتوں میں گھسنے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔