نگرنگرسے

22سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا

ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے: ایس ایس پی

جامشورو(کھوج نیوز) کوٹری میں 22 سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے بعد پورے علاقے سمیت ہر طرف خاموشی چھا گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ خاتون نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کے کچھ عرصہ بعد خاتون کے اپنے شوہر سے اختلافات پیداہوگئے تھے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ عدالت کے ذریعے جو ایف آئی آر کٹوائی گئی وہ بھی ڈیڑھ ماہ پرانی ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں متاثرہ خاتون کا شوہر اور اس کے 2 بہنوئی شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ خاتون کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button