نگرنگرسے

رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ تشویشناک رپورٹ آگئی

رواں سال کے دوران اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی' نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے مزید 4 کیسز کی تصدیق کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب کے سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، جیکب آباد اور سکھر سے پولیوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لیبارٹری کے مطابق ڈی آئی خان سے یہ پولیو کا 9 واں، جیکب آباد سے تیسرا اور سکھر سے پولیو کا پہلا کیس ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال بلوچستان سے 26 ، خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 17، پنجاب اور اسلام آبادسے 1، 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، حالیہ کیسز کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button