نگرنگرسے
فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی
دو گروہوں میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی

پشاور (کھوج نیوز )خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں جائیداد کے تنازع پر 2 گروہوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 3 راہ گیر بھی شامل ہیں۔