نگرنگرسے

جیل میں قیدی کی موت ،ذمہ دار کون؟

شکارپور کی ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد سے قیدی جاں بحق ہو گیا،قیدی کی شناخت واحد بخش چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے

شکار پور ( کھو ج نیوز )شکارپور کی ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد سے قیدی جاں بحق ہو گیا۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق قیدی کی شناخت واحد بخش چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ قیدی کی ہلاکت مبینہ طور پر جیل میں تشدد سے ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے جیل سپرینٹنڈنٹ عبد القدیر پلیجو کا کہنا ہے کہ قیدی کچھ دن سے بیمار تھا، رات دیر گئے طبیعت خراب ہونے پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔جیل سپرینٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ قیدی سول اسپتال میں انتقال کر گیا جبکہ اس کی تشدد سے ہلاکت کی خبریں غلط ہیں۔ پولیس نے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے قیدی کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے سرد خانے منتقل کر دی ہے اور سرد خانے کے باہر بھی نفری تعینات کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button