پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ کا معیاری تعلیم کے لئے دبنگ اقدام، سب حیران و پریشان

محکمہ تعلیم سندھ کا 30 اضلاع میں750 نئی بھرتیوں کا فیصلہ، گریڈ 14 کے آرٹس ٹیچرز کی 30 اضلاع میں بھرتیاں کی جائیں گی

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر، آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ سرکار نے 750 نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گریڈ 14 کے آرٹس ٹیچرز کی 30 اضلاع میں 750 نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ نئی بھرتیاں آئی بی اے کی جانب سے کی جائیں گی۔

سیکرٹری اسکول تعلیم غلام اکبر لغاری کے مطابق گریجویشن کیٹیگری میں لیے گئے ٹیسٹ میں کم از کم 40 نمبر شرط ہے۔ نئی بھرتیوں میں اقلیتی 5 فیصد اور خواتین کے 15 فیصد کوٹا مختص کی گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سیکرٹری اسکول تعلیم کے مطابق کراچی کے سات اضلاع کے لئے 166 آرٹس ٹیچرز کی اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ حیدرآباد 33، سکھر 31، لاڑکانہ 33،خیرپور54،شہید بینظیرآباد، 38,میرپورخاص 34، بدین 28 اوردیگر اضلاع میں آرٹس ٹیچرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، آغا سراج درانی سزا سے بچ نہ سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button