نگرنگرسے

ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ اور بزرگ ہلاک

کراچی کے علاقے قائدآباد میں ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے

کراچی(کھوج نیوز)کراچی کے علاقے قائدآباد میں ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود مرغی خانہ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متوفی کی شناخت 12 سالہ یاسین ولد عارف کے نام سے کی گئی ، متوفی بچہ مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا ، ریلوے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ جبکہ دوسرا شخص کی شناخت 58 سالہ محمد حنیف ولد عمر بلوچ کے نام سے کی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button