نگرنگرسے

لاہور پولیس کی بڑی کارروائی ، دو کانسٹیبل گرفتار

منشیات اسمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل طارق اور عثمان کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا

لاہور(کھوج نیوز)لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی محکمے کے منشیات میں ملوث افراد کو پکڑ لیا۔ منشیات اسمگلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل طارق اور عثمان کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 کروڑ مالیت کی ساڑھے 6 کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے ڈرون کیمرہ، نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیا برآمد کیں ہیں۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے،اور پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں،اہلکار یونیفارم اور سرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات اسمگلنگ کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button