نگرنگرسے

پنجاب میں سب سے زیادہ حادثات کہا ں ہوئے؟رپورٹ منظر عام پر آگئی

پنجاب بھرمیں 1258ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق1331زخمی ہوئے

لاہور (کھو ج نیوز ) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1331ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 581افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق750 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔اعدادو شمارکے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور میں ہوئے جن کی مجموعی تعداد 257ہے ،
اس کے بعد دوسرے نمبر پر فیصل آباد ہے جہاں متاثرین کی تعداد 94ہے اور تیسرے نمبر پر گوجرانوالہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 84ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button