نگرنگرسے

حکومت کا بڑا اعلان’ وال چاکنگ کرنے والوں کی شامت آگئی

میئر کراچی مرتضی وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس حکام کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے

کراچی (کھوج نیوز) حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد وال چاکنگ کے ذریعے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کی شامت آگئی ہے ان افراد کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس حکام کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیواروں پر غیرضروری پیٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button