نگرنگرسے

گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ ،شوہر کی سسرال میں فائرنگ

شوہر بیوی کو منانے سسرال آیا تھا ،بیوی کے انکار پر شوہر نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل ہو گئے

گوجرانوالہ(کھوج نیوز ) پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں بیوی شوہر سے ناراض ہو کر میکے آئی تھی۔شوہر ناراض بیوی کو منانے میکے آیا تھا تاہم بیوی کے گھر جانے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل ہو گئے ۔ جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔

ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button