نگرنگرسے

محکمہ جیل خانہ جات کے کونسے دو ڈی آئی جیز کو گریڈ 20میں ترقی دی گئی؟ نام سامنے آگئے

ڈی آئی جی جیل خانہ جات بہاولپور ریجن کامران انجم کو گریڈ 20 میں جبکہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) محکمہ جیل خانہ جات کے کونسے دو ڈی آئی جیز کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام آنے کے بعد ڈی آئی جیز کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے دو ڈی آئی جیز کو گریڈ 20 میں ریگولر ترقی دے دی گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات بہاولپور ریجن کامران انجم کو گریڈ 20 میں جبکہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق کو گریڈ 20 میں ترقی دیتے ہوئے ان دونوں افسران کو اپنے موجودہ ریجن میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ حکومت پنجاب دونوں ڈی آئی جیز کے پروموشن کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button