نگرنگرسے

پنجاب پولیس کے ملازمین کے لیے خوشخبری

سال 2025 کے ابتدائی ایک ماہ میں 27 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی ہے،ترجمان پنجاب پولیس

لاہور(کھوج نیوز)ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے شاندار اقدامات کر رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پو لیس کا کہنا ہے کہ سال 2025 کے ابتدائی ایک ماہ میں 27 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی ہے۔ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 09 کروڑ 70 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔انھوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 06 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کے فیملیز کو 04 کروڑ 59 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب پو لیس کو علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 04 کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد جاری کئے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 02 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کیے گئے۔تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 35 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button