ایل ڈی اے کا غیر قانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف آپریشن، 59املاک سربمہر
گلبرگ،شادمان، شاہ جمال، سمن آباد، شادباغ' سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ریستوران، سیلون، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں: ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور(کھوج نیوز) ڈی جی ایل ڈی کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 59املاک سربمہر کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،شادمان، شاہ جمال، سمن آباد، شادباغ میں میں کارروائیاں کیں’ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،شادمان، شاہ جمال، سمن آباد، شادباغ میں 59املاک سیل کر دیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیموں نے کمر شل فیس کی عدم ادائیگی اور غیرقانونی کمرشل استعمال پر گلبرگ میں 20املاک سربمہر کر دیںاور شادمان، شاہ جمال، سمن آباد، شادباغ میں 39املاک سیل کر یں، سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ریستوران، سیلون، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے یہ تمام آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔



