نگرنگرسے
جنوبی وزیرستان میں احتجاج،مظاہرین نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں تاجربراداری اور متحدہ سیاسی پاسون نے بدامنی کے خلاف امن مارچ ،حکومت اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں

وانا(کھوج نیوز) جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں تاجربراداری اور متحدہ سیاسی پاسون نے بدامنی، بھتہ خوری اور اغوا کاری کے خلاف امن مارچ کیا۔ احتجاجی مارچ کے لیے وانا میں تمام تجارتی مراکز بند کیے گئے تھے۔ مارچ کے شرکا نے امن کی بحالی کے لیے اور بھتہ خوری کے خلاف نعرے بازی کی۔مقررین نے حکومت سے امن کے قیام اور اغوا اور بھتہ خواری کی وارداتیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور اغوا ہونے والے شہریوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی شرکا ء کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور ریاستی اداروں نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو احتجاجی دھرنہ دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان، علما کرام، تاجر یونینز، وکلا، قبائلی عمائدین اور نوجوان شامل تھے۔