نگرنگرسے

خوشیاں غم میں بدل گئیں ،گجرانوالہ میں افسوسنا ک واقعہ

گجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان دلہا زندگی کی بازی ہار گیا

گجرانوالہ(کھوج نیوز)گجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان دلہا زندگی کی بازی ہار گیا۔گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ روز شام کو دعوت ولیمہ تھی۔

ولیمے کی تقریب سے قبل نوجوان کو دو پہر کے وقت دل کا دورہ پڑا جس پر اہل خانہ نے حافظ عمر کو کارڈیالوجی اسپتال وزیرآباد منتقل کیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا۔نوجوان دلہا کی موت پر اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہوگیا۔ حافظ عمر کی باقی تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں جو شادی کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button