نگرنگرسے

دندناتے ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق

کراچی (کھوج نیوز)کراچی میں سڑکوں پر دندناتے ڈمپر نے رکشے کو ٹکر دے ماری جس سے آج ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ حب ریور روڈ پر پیش آیا جہاں ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button