نگرنگرسے

پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز بھرتی کیلئے امتحانات شروع

پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے فیز ون کے اضلاع میں تحریری امتحانات کا انعقاد کیا گیا

لاہور (کھوج نیوز)پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے فیز ون کے اضلاع میں تحریری امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران نے امتحانی عمل کی خود نگرانی کی۔امتحان کے دوران امیدواران کی سخت چیکنگ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواران انٹرویو کے اہل ہونگے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں بھرتیوں کا عمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔ امیدواران محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر پنجاب پولیس کا حصہ بنیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button