نگرنگرسے

مظفرگڑھ میں زائرین کی بس کو حادثہ ،متعدد افراد زخمی

مظفر گڑھ میں بس درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 زائرین جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے

مظفر گڑھ (کھوج نیوز )تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں بس درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 زائرین جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ریسیکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مظفر گڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے قریب پیش آیا ہے۔

ریسیکیو حکام نے بتایا ہے کہ بس میں سوار زائرین سلطان باہو کے دربار پر حاضری کے لیے جھنگ جا رہے تھے۔واقعے میں زخمی ہونے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button