نگرنگرسے

ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،درجنوں املاک سیل

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں کی گئی کارروائیوں میں 3 غیرقانونی عمارتیں مسمار اور 30 املاک کو سربمہر کر دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی تعمیرات اور بغیر اجازت کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا۔ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں کی گئی کارروائیوں میں 3 غیرقانونی عمارتیں مسمار اور 30 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاؤن پلانر اسد الزمان نے کی، جس میں ایل ڈی اے کی ٹیموں نے سمن آباد، ریلوے اسٹیشن سکیم، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ اور سبزہ زار میں بھرپور ایکشن لیا۔

سمن آباد میں پلاٹ نمبر 159-این پر غیرقانونی تعمیر کو مسمار کر دیا گیا، جبکہ فیروز پور اور اچھرہ میں بھی ناجائز تعمیرات کو گرایا گیا۔ اسی طرح ریلوے اسٹیشن سکیم کے پلاٹ نمبر 11 پر قائم غیرقانونی عمارت کو بھی منہدم کر دیا گیا۔

ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ اور سبزہ زار میں 30 غیرقانونی استعمال کی جانے والی کمرشل املاک کو سیل کر دیا گیا۔ ان میں نجی اسکول، بیوٹی سیلون، میڈیکل سینٹرز، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button