نگرنگرسے
دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18گھنٹے بعد کیسے بچا؟
نوجوان زخمی حالت میں 3 کلو میٹر دور دریا میں ایک پتھر پر چڑھنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور 18 گھنٹے بعد تلاش میں نکلی ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ کے دریائے کنہار میں ڈوبنے والا نوجوان 18گھنٹوں کے بعد معجزاتی طور پر کیسے بچا؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ نوجوان زخمی حالت میں 3 کلو میٹر دور دریا میں ایک پتھر پر چڑھنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور 18 گھنٹے بعد تلاش میں نکلی ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو کے مطابق نوجوان گزشتہ روز دریائے کنہار میں ڈوب گیا تھا جسے 18 گھنٹے بعد زندہ سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔