نگرنگرسے
لڑکی کی موت کا معمہ’ ایم ایس کا بیان نے کیس کا رُخ ہی موڑ دیا
لڑکی کی طبیعت بہتر ہونے پر اسے گھمبٹ اسپتال ریفر کیا، گزشتہ رات لڑکی کو دوبارہ اسپتال لایا گیا تو وہ فوت ہو چکی تھی' لڑکی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر سب کچھ واضح ہو جائیگا

نوشہرو فیروز (کھوج نیوز) مبینہ زیادتی کا شکار ہو کر انتقال کرنے والی لڑکی کی موت کا معمہ، سول اسپتال کنڈیارو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے بیان نے کیس کا رُخ ہی موڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنڈیارو سول اسپتال ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ کل صبح متاثر ہ لڑکی بیہوشی کی حالت میں اسپتال لائی گئی تھی، لڑکی کے رشتے داروں نے بتایا کہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھائی ہیں۔ ڈاکٹر رفیق نے بتایا کہ لڑکی کی طبیعت بہتر ہونے پر اسے گھمبٹ اسپتال ریفر کیا، گزشتہ رات لڑکی کو دوبارہ اسپتال لایا گیا تو وہ فوت ہو چکی تھی۔ ایم ایس سول اسپتال کنڈیارو نے بتایا کہ محبت ڈیرو پولیس نے متاثرہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لیٹر دیا، لڑکی کی لاش سے نمونے لیب بھیجے ہیں، کنڈیارو اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ابتدائی رپورٹ کل صبح تک جاری کریں گی۔